ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

ڈاکووں نے کاریں چھیننے کا نیا طریقہ نکال لیا، ملزمان کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں گاڑیاں چھیننے کے لیے ڈکیتوں نے نیا طریقہ واردات نکال لیا، گرفتار ملزمان نے اہم انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی کراچی کے عملے نے کاریں چھیننے والے2 ملزمان کو گرفتارکرلیا جنہوں نے دوران تفتیش اہم راز اگل دیئے۔

اینٹی کار لفٹنگ سیل کے ایس ایس پی طارق نواز نے بتایا کہ مسافروں کی شکل میں شہر میں نیا ڈکیت گروہ سرگرم ہوگیا، ڈکیت آن لائن ٹیکسی سروس بک کراکر واردات کرتے ہیں۔

- Advertisement -

اے وی ایل سی افسر کے مطابق ملزمان آن لائن ٹیکسی میں مسافر بن کرسوار ہوتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر ڈرائیورسے گاڑیاں چھین لیتے ہیں۔

رواں ماہ نجی ٹیکسی سروس کی دو کاریں بک کروا کر چھین لی گئی تھیں، ملزمان نے گلستان جوہر اور گلشن اقبال سے گاڑیاں بک کروائیں اور لے کر فرار ہوگئے۔

اینٹی کار لفٹنگ سیل کے ایس ایس پی طارق نواز نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان سے دونوں کاریں اور ایک پستول بر آمد کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں