بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی: آن لائن ٹیکسی میں سفر کرنے والوں سے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار، ڈرائیور بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ پولیس نے کارروائی کر کے آن لائن ٹیکسی پر سفر کرنے والے مسافروں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق آئن لائن ٹیکسی پر سفر کرنے والوں سے لوٹ مار کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد عزیز بھٹی پولیس اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ نے ایک کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین ملزمان گرفتار ہوئے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ کارروائی کے نتیجے میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور اعجاز کو دیگر تین ساتھیوں عمر، فواد اور ساجد سمیت گرفتار کرلیا گیا، ڈرائیور بالخصوص خواتین کو لوٹنے میں ملوث تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کےگروہ میں فرنچائز مالک عمربھی ملوث ہے، گروپ میں شامل تقریباً تمام افرادکوگرفتارکرلیا، ملزمان کاگروہ نیشنل ڈیٹابیس میں بھی ردوبدل کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت سندھ کا آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ ملزمان فوٹوشاپ سےنادرا شناختی کارڈز  میں ردوبدل کرتےاور اپنی آپ کو آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی میں رجسٹرڈ کرواتے تھے، ملزمان گاڑی نمبر،کیپٹن کی تصویرسب کچھ ہی تبدیل کردیتےتھے، مسافر جو کو اصل کیپٹن سمجھتا تھا وہ دراصل ملزم تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق ڈرائیوراعجازنے3جون کی رات لاہورسےآنے والی لڑکی کوہراساں کیا جس پر اُس نے درخواست دائر کرائی، ملزم کے بھائی اور والد کا بھی کریمنل ریکارڈ موجود ہے، ملزم اعجاز اورنگی ٹاؤن کے کئی تھانوں میں درج مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ اُس کا ایک بھائی مارا جاچکا ہے۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں