اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

کراچی : آن لائن ٹیکسی چھیننے والا ملزم مقابلے میں ہلاک، ساتھی فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سہراب گوٹھ سے آن لائن ٹیکسی بک کرنے کے بعد اسلحہ کے زور پر کار چھیننے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس میں پولیس نے ایک ملزم کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم شاہجہان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ ملزمان نے سہراب گوٹھ سے آن لائن ٹیکسی بک کرائی تھی۔

ملزمان نے قائد آباد کے قریب ڈرائیور کو اسلحہ دکھا کر کار سے اتار دیا، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور  نے قریب ہی موجود پولیس موبائل کو اطلاع دی۔

پولیس نے ملزمان کاتعاقب کیا تو انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، مقابلے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ کراچی میں دو علاقوں میں ہونے والے پولیس مقابلوں کے دوران تین ملزمان ہلاک ہوگئے تھے جبکہ چوتھے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار اور ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی تھی، پہلا مقابلہ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں ہوا تھا۔

مزید پڑھیں : کراچی میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک، چوتھا گرفتار

پولیس حکام کے مطابق ڈاکو تیموریہ کے علاقے میں واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، کیفے پیالہ سے ہی پولیس اہلکار ملزمان کے پیچھے لگے ہوئے تھے اور کئی کلومیٹر دور خواجہ اجمیر نگری کے علاقے رشید آباد میں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

دوسری جانب نیو ایم اے جناح روڈ پر قائم پردہ پارک کے قریب پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

اہم ترین

مزید خبریں