منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

عاشق ٹیکسی کا کرایہ دینے کی بجائے محبوبہ چھوڑ کربھاگ نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نوسر باز عاشق نے آن لائن ٹیکسی سروس کو بھی نہ بخشا، کرایہ 5 ہزار تک پہنچنے پر لڑکا محبوبہ کو چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیڈیم روڈ کے قریب پولیس نے عاشقوں کے ہاتھوں یرغمال ٹیکسی قبضے میں لے لی۔

پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ آج صبح آن لائن ٹیکسی کو کال کر کے بلوایا گیا، ٹیکسی میں نو سرباز سارا دن اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر گھومتا رہا۔

- Advertisement -

اس دوران ٹیکسی کا کرایہ پانچ ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا تو ڈرائیورنے لڑکے سے رقم کا تقاضا کیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

بعد ازاں ڈرائیور نے ون فائیو پر کال کرکے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا، پولیس کو طلب کرنے پر گاڑی میں موجود لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹیکسی کو قبضے میں لے لیا، اُس وقت ٹیکسی میں مذکورہ لڑکی بھی موجود تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں