تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سندھ میں کورونا کے مریضوں کیلئے صرف 144وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف

اسلام آباد : سندھ میں کورونا کے مریضوں کیلئےصرف 144وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف سامنے آیا جبکہ صوبے بھر میں 21 کورونا کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کوروناازخود نوٹس کیس میں رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، جس میں کورونا کے مریضوں کیلئےصرف 144وینٹی لیٹرزکا انکشاف سامنے آیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبہ سندھ میں 383 ورکنگ وینٹی لیٹرز ہیں، 144 وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کےلیےمختص کردیئے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا کے تشویشناک مریض 21 ہے۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ صوبہ میں 16ہزار920لوگوں کا کوروناٹیسٹ لیاگیا جبکہ کراچی کی 11یوسیزکوکورونامریضوں کےبڑھنے پرسیل کیاگیا،یوسیز کومریضوں کی تعداد 86 سے بڑھ کر 234 ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوسیزکی آبادی6 لاکھ 74ہزارسےزیادہ ہے اور ان یوسیزمیں1210کوروناٹیسٹ میں194مثبت آئے جبکہ 6673 راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔

سندھ حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ صوبہ سندھ میں طریقہ کارکےتحت 2لاکھ 85ہزارراشن بیگ تقسیم کیے اور صوبہ بھر میں 1056آئسولیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں پنجاب حکومت نے بھی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ، جس میں بتایا گیا کہ روزمرہ استعمال کی چیزوں کی دکانیں جزوی طورپرکھول دی گئی ہیں اور اسپتال,میڈیکل اسٹورزسمیت مختلف اداروں کوبھی جزوی کھولا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا پنجاب حکومت کوروناسےتحفظ کیلئےعوام میں سماجی فاصلےکویقینی بنارہی ہے، ماسک، سینیٹائزرزسمیت دیگر حفاظتی طبی سامان ملک میں تیارکیا جارہا ہے، 236 ملین لاگت کاطبی سامان تیارہوچکا ہے اور 1038ملین کاسامان تیارکیاجارہاہے۔

رپورٹ کے مطابق بیت المال کمیٹیوں کےذریعے480ملین روپےکافنڈ تقسیم کیا جائے گا جبکہ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت طبی عملے کو اضافی الاونسز دیئے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -