جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

پی آئی اے کے 33 طیاروں میں سے صرف 16 کے اڑان بھرنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ایئرلائن کے 33 طیاروں میں سے صرف 16 کے اڑان بھرنے کا انکشاف سامنے آیا ، 320 کے 5 طیارے ، 777 کے 7 طیارے اور 5 اے ٹی آر طیارے گراونڈ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے 33 طیاروں میں سے صرف 16 طیاروں کے آپریشنل ہونے کا انکشاف ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ بوئنگ 777 کے 12 میں سے 5 طیارے آپریشن میں حصہ لےرہےہیں، ایئر بس 320 کے 16 طیاروں میں سے صرف 10 اڑان بھر رہے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا کہ اے ٹی آرکاایک طیارہ استعمال کیا جا رہا ہے، 320 کے 5 طیارے ، 777 کے 7 طیارے اور 5 اے ٹی آر طیارے گراونڈ ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گراونڈ طیارے پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے آپریشنل میں حصہ نہیں لے رہے۔

خیال رہے شعبہ انجینئرنگ کی عدم توجہ کے باعث قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے ، روزانہ کی بنیادوں پر طیاروں میں خرابی آنے کے واقعات معمول بن گئے، جس سے مسافروں کو کرنا پڑا اذیت کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی مبینہ نجکاری کے باعث انجینئرنگ کا شعبہ طیاروں کی مینٹننس پر توجہ نہیں دے رہا ہے، نہ ہی پرزہ جات کی خریداری کے لیے پلاننگ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں