اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

پی ٹی وی پرخطاب کا حق صرف صدراوروزیراعظم کوہے: پرویز رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نےعمران خان کاسرکاری ٹی وی سے خطاب کامطالبہ مسترد کردیا، وزیراطلاعات پرویز رشید نےدوٹوک کہا کہ پی ٹی وی سےخطاب کرنے کاحق صرف صدراوروزیراعظم کوحاصل ہے۔

تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے پی ٹی وی کومراسلہ لکھا جس میں حکام کو اتوارکی شام چھ بجےقوم سےخطاب کرنے کے لئے انتظامات کا مطالبہ کردیا جس نے سیاسی محاذکو مزید گرم کردیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید بولےاپوزیشن کوبرابروقت ملتا ہے۔ ایوان کی کارروائی دکھانےکااختیار اسپیکراورچیئرمین سینیٹ کوحاصل ہے اورگزشتہ روزبھی سرکاری ٹی وی نےحکومت اور اپوزیشن کویکساں وقت دیا۔

پانامہ پیپرزکی لیکج سرکاری ٹی وی تک پہنچنے پر چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی نے صاف ہاتھ جھاڑلئے بولے میرا اختیار صدارت اور پالیسی بنانا ہے۔

عمران خان کوسرکاری ٹیلی ویژن پرخطاب کی اجازت ملے یا نہ ملےلیکن کپتان نےعوام کےسامنےسوال ضروررکھ دیاکہ سرکاری ٹی وی صرف حکومت کاہی ترجمان ہوتاہے؟۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں