بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

دہشت گردی کا واحد حل آپریشن ہے، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا واحد حل آپریشن ہے۔

فیصل آباد میں مشیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا واحد حل آپریشن ہے، دہشت گرد بھارت اور را کے ایجنٹ ہیں یہ لوگ بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ اور پی ٹی ایم والوں کو دہشت گرد نہیں سمجھتے لیکن ماہ رنگ بلوچ بھی ٹرین یرغمال بنانے والوں کی مذمت کریں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو غیر اخلاقی حرکتیں ہورہی ہیں اس کے لیے پیکا جیسا سخت قانون ہی ہونا چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہمدرد بھی برداشت نہیں ہونگے، دنیا جان چکی کہ ہم معاشی بحران سے باہر آچکے ہیں، تمام بڑے اداروں ملک کی اچھی معاشی سرگرمیوں کی رپورٹ دے رہے ہیں، مہنگائی کم ہوئی عام آدمی کے حالات بہتر ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عام آدمی کی مشکالات کو مدنظر رکھتے پلان بنایا،  ہر ریلیف کا مقصد عام شہری کو سہولت دینا ہے، ن لیگ کی خدمت کی سیاست ہے، جن لوگوں نے نفرت کو سیاست بنایا وہ انجام کو پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ 2018 کے تحت جو بحران مسلط کیا وہ بحران اب ختم ہورہا ہے،  لاھور ملتان موٹروے بذریعہ ستیانہ روڈ منصوبہ دس ارب سے اسی سال مکمل ہونگے،  میٹرو ،آئی ٹی، سٹی جلد مکمل ہونگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں