اشتہار

‘ایسی لمبی تقریریں وہ ہی کرسکتے ہیں جو غریب کا درد نہیں جانتے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘عوام کو غربت کے گڑھے میں داخل کردینے پر بھی لمبی تقرریں کرتے ہیں’۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر مہنگائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور ن لیگ عوام کے احساسات کی ترجمانی کرتی ہے اور تکالیف کا مداوا چاہتی ہے۔

- Advertisement -

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ (پی ڈی ایم) عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتی ہے، انہوں نے ٹوئٹر پر سوال کیا کہ ہمارا مؤثر اور انتہائی اقدام کیا ہونا چاہیے؟

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عوام کو غربت کے گڑھے میں داخل کردینے پر بھی لمبی تقریریں کرتے ہیں اور ایسی لمبی لمبی تقریریں وہ ہی کرسکتے ہیں جو غریب کا درد نہیں جانتے۔

مریم نواز نے کہا کہ ذرا لوگوں سے پوچھو کہ کون سا پاکستان چاہیے نیا یا پرانا؟

انہوں نے مزید کہا کہ نااہل حکمران کا مسلط کردہ مہنگائی کا غذاب اور جھوٹ کا کاروبار جاری ہے، حکمران کا دل ہمدردی اور آنکھ حیا سے عاری ہو تو ڈھٹائی پر اتر آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں