لندن / اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کو برطانوی ڈاکٹروں نےفوری طور پر اوپن ہارٹ سرجری کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر اعظم کی لندن میں منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہکی جائے گی،
تفصیلات کے مطابق لندن میں علاج کی غرض سے مقیم وزیراعظم نواز شریف کو ان کے معالجین نے ان کی طبی رپورٹس دیکھنے کے بعد فوری طور ہر اوپن ہارٹ سرجری کروانے کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کیا ہے کہ ’’وزیراعظم کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹس کو مدِنظر رکھتے ہوئے میاں محمد نواز شریف کی لندن کے اسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کی جائے گی‘‘۔
PM NS undergoing open heart surgery on Tuesday. Prayers are the most effect & potent medicine. Millions will pray for him. IA he’ll be fine.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 27, 2016
انہوں نے مزید کہا کہ سرجری سے تین روز قبل وزیراعظم کو ادویات دی جائیں گی اور وہ ایک ہفتے تک اسپتال میں داخل رہیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعظم کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔
The recovery period & hospital stay will be one week & he will travel Insha’Allah back to Pak as soon as the doctors allow. Prayers needed. — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 27, 2016
وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف آپریشن کے دو ہفتے بعد سفر کے قابل ہوسکیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہوگی ،
دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی سرجری اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے خلوصِ دل کے ساتھ کریں‘‘۔
Appeal to all Pakistani to pray for our PM. Sincerely hope his surgery goes well and he recovers soon.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 27, 2016
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی ’’وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے‘‘۔
My prayers for PM Nawaz Sharif’s successful surgery and speedy recovery. — Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 27, 2016
واضح رہے وزیر اعظم طبیعت کی ناسازی کے باعث اپنے طبی معائنے کیلئے پانچ روز قبل لندن روانہ ہوئے تھے۔