پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک رسوائی اور ذلت کے بعد قومی کرکٹر عامر جمال کی سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ وائرل ہوگئی۔
عامر جمال نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انھوں نے لکھا کہ پاور پلے کا اسکور زیرو، سکس ڈاؤن، اوپنر رافیل ڈک پر آؤٹ! 10 اوورز میں میچ منسوخ، پاکستانیوں شاہینوں کا غلبہ واضح طور پر نظرآرہا ہے کہ ہر میچ فکس نہیں ہوتا۔
قومی آل راؤنڈر نے اس کے ساتھ ہی پاکستان زندہ باد لکھا، ساتھ ہی انھوں نے آپریشن سندور کو آپریشن سہاگ رات سے تشبیح دی۔
اس کے ساتھ ہی عامر جمال نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ فاتح جنگجو پہلے جیتتے ہیں اس کے بعد جنگ کو جاتے ہیں جبکہ شکست خوردہ جنگجو جنگ شروع ہونے کے بعد جیت تلاش کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا تھا جس کے بعد پاک فوج آپریشن بنیان مرصوص لانچ کرتے ہوئے مودی سرکاری اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
پاکستان کی تابڑتوڑ کارروائی کے 24 گھنٹے کے اندر ہی بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے اور انھوں نہ صرف سیزفائر پر رضامندی ظاہر کی بلکہ باقاعدہ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے اس کا اعلان بھی کیا۔