جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کورونا صورتحال ، تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری کے   بعد پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں  16ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18اضلاع میں 50 فیصد ٹرانسپورٹ اور اسکولز کھولنے کی اجازت دے دی۔

جس کے بعد ،وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی ہے کہ 16ستمبرسے تمام تعلیمی ادارےکھل جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ٹوئٹر پر پنجاب بھر کے اسکولوں سے متعلق پیغام میں کہا کہ پنجاب بھرکےاسکول 16 ستمبر سے کھولے جا رہے ہیں، اسکولز کو ایک دن میں50 فیصد طلباکو بلانے کی اجازت ہوگی ، کوروناایس او پیز پر عملدرآمد کو ہرممکن یقینی بنائیں۔

وزیرتعلیم خیبر پختونخواہ شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ کےپی کےجن اضلاع میں اسکول بند ہیں وہاں16ستمبر سےکھولنے کا فیصلہ ہے، الحمدللہ تعلیمی اداروں میں بڑی تعدادمیں ٹیچرزنے ویکسین لگوالی ہے، 10سال سے زائدعمر کے اسٹوڈنٹس بھی ویکسین کرالیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں