اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جامعہ کراچی میں بھینسوں کے باڑے قائم، 5 باڑے مسمار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِ قائد کی مادرِ علمی میں بے حسی کی انتہا ہو گئی، سندھ کی بڑی جامعہ میں ملازمین نے بھینسوں کے باڑے قائم کر لیے، انتظامیہ بے بس ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے اندر بھینسوں کے باڑے قائم کر کے جامعہ کے ملازمین نے بے حسی کی ایک نئی مثال قائم کر دی، انتظامیہ باڑے قائم کرنے سے نہ روک سکی۔

[bs-quote quote=”آپریشن کے باوجود یونیورسٹی میں کئی باڑے اب بھی قائم ہیں۔ باڑے جامعہ کے ملازمین نے قائم کیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

بھینسوں کے باڑوں کے خلاف جامعہ کراچی میں آپریشن کرنا پڑ گیا، مادرِ علمی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پانچ باڑے مسمار کر دیے گئے۔

بھینسوں کے باڑے جامعہ کراچی کی حدود میں جامعہ ہی کے ملازمین نے قائم کیے تھے، ملازمین نے جامعہ کی نرسری کی زمین پر بھی قبضہ جما لیا تھا، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں نرسری کی زمین بھی واگزار کرا لی گئی۔


یہ بھی پڑھیں:  کراچی : شاہراہ قائدین پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، کیبن اور پتھارے ضبط


جامعہ کراچی میں قائم بھینسوں کے باڑوں کے خلاف آپریشن کے باوجود تا حال جامعہ میں بھینسوں کے کئی باڑے قائم ہیں، آپریشن میں صرف پانچ باڑے مسمار کیے گئے ہیں۔ کراچی یونی ورسٹی میں پہلے بھی عجیب واقعات ہوتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی میں مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے، دو ہفتے قبل محکمہ انسدادِ تجاوزات کی ٹیم نے شاہراہِ قائدین پر بھی گرینڈ آپریشن کرکے فٹ پاتھ پر موجود کیبن اور پتھارے ضبط کرلیے تھے اور کئی فٹ باہر نکلے شیڈز کو گرا دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں