اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی: رینبو سینٹر کے قریب نالوں پر قائم سو سے زائد دکانیں مسمار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی نے صدر میں تجاوزات اور غیر قانونی دکانوں کے خلاف ایک اور آپریشن شروع کر دیا، آپریشن میں رینبو سینٹر کے قریب نالوں پر قائم سو سے زائد دکانیں مسمار کی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کی ہیوی مشینری شہرِ قائد کے مصروف ترین علاقے صدر میں غیر قانونی دکانوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے، رینبو سینٹر کے اطراف میں سو سے زائد دکانیں گرائی جا رہی ہیں۔

[bs-quote quote=”مشتعل افراد کا بلڈوزر کے ڈرائیور پر تشدد، مظاہرین نے کے ایم سی عملے پر بھی حملہ کیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

تجاوزات اور غیر قانونی دکانوں کے خلاف یہ آپریشن گزشتہ رات کیا جانا تھا لیکن دکان داروں کے احتجاج کے باعث انھیں بارہ گھنٹوں کی مہلت دی گئی تھی۔

آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود رہی، تاہم پولیس اور رینجرز کی آمد سے قبل مشتعل افراد نے آپریشن رکوانے کی بھرپور کوشش کی۔

رینبو سینٹر کے پاس مشتعل افراد نے بلڈوزر کے ڈرائیور پر بھی تشدد کیا، مظاہرین نے کے ایم سی عملے پر بھی حملہ کیا، کچھ دیر میں رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی جنھوں نے حالات کو کنٹرول کر لیا۔


یہ بھی پڑھیں:  کراچی ایمپریس مارکیٹ سے تجاوزات کا خاتمہ: 50 سال بعد تاریخی عمارت کی دھلائی


شہر کے مختلف علاقوں میں جاری انسدادِ تجاوزات مہم سے متعلق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں اتوار کے دن بھی کام کر رہے ہیں، مزاحمت ہوگی تو بھی آپریشن جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے اطراف میں تجاوزات اور غیر قانونی دکانوں کے خلاف کام یاب آپریشن کیا جا چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں