سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی کے خلاف آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کل صبح متروکہ وقف املاک کیجانب لال حویلی کیخلاف آپریشن شروع کیا جائے گا جس کے لیے متعلقہ اداروں اور حکام کو تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اپنے اتحادی شیخ رشید کی رہائش گاہ کے خلاف آپریشن پر چیئرمین تحریک انصاف نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔
شیخ رشید پر دباؤ ڈالنے کے لئے حکومتی مشینری سے ان کے گھر پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے. تحریک انصاف اس غیر قانونی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور شیخ رشید کے ساتھ کھڑی ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 29, 2023
کور کمیٹی اجلاس میں عمران خان نے لال حویلی کیخلاف صوبائی اور وفاقی حکومت کی انتقامی کارروائی کا نوٹس لیتے ہوئے اسدعمر کو لال حویلی سے متعلق آواز اٹھانے کی ہدایت ہے۔
اسدعمر نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کے گھر پرحکومتی مشینری سے توڑ پھوڑ کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے شیخ رشید پر دباؤ ڈالنے کے لئے حکومتی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔
اسدعمر نے لکھا کہ پی ٹی آئی اس دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے پاکستان تحریک انصاف شیخ رشید کے ساتھ کھڑی ہے۔