اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد اے پی سی بلانے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی بلانے کا مقصد سیاسی قیادت کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لینا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عزم استحکام آپریشن میں سرحدپار دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور دہشتگردوں پر حملہ قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشتگردی ایکسپورٹ ہو رہی ہے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا گیا اپوزیشن سے بات کریں گے اور اے پی سی بھی بلاسکتے ہیں۔

وزیردفاع نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کوئی گراؤنڈ نہیں جس پر کالعدم ٹی ٹی پی سے بات کریں۔

دوسری جانب قبائلی امن جرگے نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرتے ہوئے پارلیمان میں بحث اور قوم کوآگاہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر ہم کسی سے کوئی گلہ نہیں کررہے ہیں لیکن آپریشن ہماری لاشوں سے گزرکرہوگا کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارامطالبہ یہ آپریشن کےبارے میں واضح اعلان کیا جائے اور آپریشن کے معاملے کو پارلیمنٹ لایا جائے، ہم کسی بھی صورت میں آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

الفت مغل
الفت مغل
الفت مغل اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ رپورٹر ہیں

مزید خبریں