اسلام آباد: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیای کے بعد سینیٹ میں قراردادپیش کی گئی، مسلح افواج کو خراج تحسین کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
سینیٹ اجلاس کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی شاندار کامیابی پر سینیٹ میں مسلح افواج کےلیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کی، قرارداد میں بھارت کو منہ توڑ جواب پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، بھارتی جارحیت میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔
معرکہ حق میں تاریخی فتح پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان
قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کا علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعادہ، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرناعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی سلامتی کامسئلہ ہے، سینیٹ میں مسلح افواج کو خراج تحسین کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
پاکستان نے بھارت کیخلاف بڑی فتح حاصل کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی برطانوی میڈیا سے گفتگو