شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں اہم دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ میں فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ جس کے دوران دوران دہشت گرد عرفان عرف ابودردا مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ عرفان عرف ابودردا فورسز پر حملے، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
- Advertisement -
مقامی لوگوں کی جانب سے آپریشن کا خیرمقدم کیا گیا اور فورسز سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں امن دشمنوں، دہشتگردوں اور تخریب کاروں کے خلاف فورسز کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، خفیہ اطلاعات پر ہونے والے آپریشنز میں بھی فورسز کو اہم کامیابیاں ملی ہیں۔