اشتہار

سی ٹی ڈی بنوں اور سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لکی مروت: سی ٹی ڈی بنوں اور سیکورٹی فورسز کے عبدالخیل میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد ارشاد ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مروت میں پولیس، سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی بنوں ریجن کے تھانہ پیزو کی حدود میں مشترکہ انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ ضلع لکی مروت پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی میں ملوث دہشت گرد تھانہ پیزو کے حدود عبدالخیل میں موجود ہیں اور دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

- Advertisement -

جس پر لکی مروت پولیس اور سیکورٹی فورسز معہ سی ٹی ڈی پولیس عبدالخیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے لیے پہنچی تو دہشت گردوں نے پولیس اور سیکورٹی فوسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کی شناخت ارشاد عرف حیدر لکی مروت سے ہوئی۔

لاک دہشت گرد کے قبضے سے خودکار اسلحہ ایمونیشن، گرنیڈ برامد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے ہلاک دہشت گرد سی ٹی ڈی بنوں اور لکی مروت پولیس کو دہشت گردی کے تین مقدمات میں مطلوب تھا، واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں