کراچی: لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کے شکارطالب علم کاامریکا میں آپریشن مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد 10 روز تک انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں استاد کے تشدد سے معذور ہونے والے طالب علم محمد احمد کا 7 گھنٹوں پر مشتمل آپریشن مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد طالب علم کو مزید 10 روز تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائے گا۔
یہ پڑھیے : کیڈٹ کالج لاڑکانہ، طالب علم کو علاج کے لیے امریکا بھیجنے کی تجویز
ذرائع کے مطاق طالب علم محمد احمد کے گلے کا آپریشن کیا گیا ہے تا کہ سانس کی نالی میں تکلیف کوختم کیا جا سکے اور طالب علم کو سانس لینے میں دشواری ختم ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں : استاد کا مبینہ تشدد، طالب علم کو امریکا بھیجا جائے گا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
واضح رہے طالب علم محمد احمد مکمل صت یابی تک امریکا میں ہی مقیم رہیں گے جو 4 ماہ کے عرصے تک محیط ہو سکتا ہے جس کے لیے اخراجات سندھ حکومت ادا کر چکی ہے۔
یاد رہے چار ماہ قبل لاڑکانہ کیڈٹ میں اپنے استاد کے مبینہ تشدد سے طالب علم محمد احمد معذور ہو گیا تھا جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی سفارش پر طالب علم کو علاج کے لیے امریکا بھیجا گیا ہے جس کے تمام اخراجات سندھ حکومت نے ادا کیے ہیں۔