اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آپریشن ردالفساد: سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں‘ 31افرادگرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ملک بھرنیشنل ایکشن پلان کےتحت سیکورٹی اداروں نےکارروائیوں کے دوران 31افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق دہشت گردوں کےخلاف ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سیکورٹی اداروں نے کارروائیوں کےدوران فیصل آباد،شکار پورسمیت دیگر شہروں سے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

آپریشن ردالفساد کے تحت خانیوال میں سرچ آپریشن کے دوران سو سے زائد افراد کی بائیو میٹر ک تصدیق کی گئی،اس دوران پانچ مشتبہ افراد سےاسلحہ برآمد ہونے پر انہیں حراست میں لےلیا گیا۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی پولیس نے فیصل آباد سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خطرناک دہشت گرد کو گرفتارکرکے اس کے قبضےسےدو خودکش جیکٹس، ڈیٹونیٹر اورایک کلو بارودی مواد برآمد کیاہے


آپریشن رد الفساد: ملک بھر سے درجنوں مجرمان گرفتار، اسلحہ برآمد


سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم کا دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

ادھر پنجاب کےشہرقصور میں سرچ آپریشن کےدوران سترہ مشتبہ افراد سمیت 33 ملزمان کو حراست میں لیا گیاجبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے2مشکوک افراد پکڑے گئے۔

آپریشن ردالفساد کےتحت سیکورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ سندھ کےشہرشکار پور میں سرچ آپریشن کے دوران چھ ملزم گرفتارکرلیےگئے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن رد الفساد کے دوران درجنوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکےملزمان سےاسلحہ، شناختی کارڈ، موبائل فون اور سمیں برآمد کرلی گئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں