اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آپریشن ردالفساد : جنوبی وزیرستان اور کوہلو میں کارروائیاں، اسلحہ برآمد،3گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں کر کے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد کر کے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں فسادیوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، جنوبی وزیرستان ایجنسی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں مختلف نوعیت کے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں، سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا مکین میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کرکے مختلف نوعیت کے ہتھیار، گولیاں، دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد، درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

درہ آدم خیل میں اسنیپ چیکنگ کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے راکٹ، دستی بم، دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئی ہیں، اینٹی ٹینک مائن باکسز زیر زمین چھپائے گئے تھے۔


مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد، 14غیرملکی گرفتار،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ، بارود، راکٹ اور مارٹر گولے برآمد کیے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں