بالی ووڈ ڈائریکٹر ’آپریشن سندور‘ کے نام سے فلم بنانے کا اعلان کرکے مشکل میں آگئے۔
بھارتی پروڈکشن ہاؤس نکی وکی بھگنانی فلمز نے دی کنٹینٹ انجینئر کے ساتھ مل کر ’آپریشن سندور‘ کا پہلا آفیشل پوسٹر جاری کیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سانا کرنا پڑا۔
تاہم ٹائٹل کا پہلے پوسٹر میں خاتون سپاہی، ہندوستانی فوج کی وردی میں ملبوس ہے اور ماتھے پر سندور لگاتی دکھائی دے رہی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’اپنے آپ اور ملک کو شرمندہ کرنا بند کرو۔‘
دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’ہر چیز کو سرمایہ کاری کا موقع بنانے پر بالی ووڈ کو شرم آنی چاہیے۔‘
تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’اس طرح کے موضوعات پر چھیڑ چھاڑ بند کریں بے شرمی کی انتہا ہے۔‘
بعدازاں فلم کے ڈائریکٹر اتم مہیشوری نے تحریری معافی نامہ جاری کیا اور تصدیق کی کہ خاص پروجیکٹ شہرت اور کمائی کے لیے نہیں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ‘میں سمجھتا ہوں کہ وقت اور حالات کی حساسیت نے کچھ افراد کو تکلیف یا اضطراب میں مبتلا کیا، جس پر مجھے دلی افسوس ہے’۔