اسلام آباد: ڈی چوک پر جاری دھرنے کو ہٹانے کیلئے آج رات آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا دھرنے کیخلاف ایکشن کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
وفاقی حکومت نے ریڈزون میں جاری ممتاز قادری کے حامیوں کا دھرنا ختم کرانے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں رینجرز ، ایف سی اور پولیس کو الرٹ کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز سے ریڈزون پر ممتاز قادری کے حامیوں کا دھرنا جاری ہےجس کو ختم کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے دھرنا قیادت کیساتھ مذاکرات کیے لیکن ناکامی کے بعد آپریشن کے ذریعے مظاہرین کو ڈی چوک سے باہر نکالنے کا فیصلہ کیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رات سے پہلے اگر مظاہرین نے خود ریڈزون خالی کرنے کا فیصلہ کر لیا تو انہیں روکا یا گرفتار نہیں کیا جائے گا۔