ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لیے آپریشن آخری مراحل میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے، وزیر اعظم کے مشیر محمود مولوی نے کہا ہے کہ ریسیکو آپریشن آخری مراحل میں ہے، جہاز کچھ دیر بعد نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ساحل پرپھنسے بحری جہاز کو نکالنے کےآپریشن کاآغاز کردیا گیا ، کرین بردار بوٹ سے جہاز کو کھینچا جارہا ہے ، آپریشن میں 2ٹگ بوٹ،آپریشنل بوٹ بھی حصہ لےرہی ہے۔

کیپٹن عاصم شپگ ایجنٹ کا کہنا ہے کہ سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کی کوشیش آج پوری ہونے کی امید ہے ، جہاز کے رخ میں تبیدیلی پہلی کامیابی کی کرن ہے، جہاز کے انجن کو اسٹارٹ کرلیا گیا ہے ، جہاز کو رسی کی مدد سے آج گہرے پانی میں لے جائیں گے ، پھنسنے والے مقام سے 100 میٹر تک کھینچ لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم کے مشیر محمود مولوی نے کہا ہے کہ ریسیکو آپریشن آخری مراحل میں ہے، جہاز کچھ دیر بعد نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

گذشتہ روز کلفٹن کے ساحل پر پھنسےہوئے جہاز کونکالنےکےمرحلےمیں پہلی کامیابی حاصل ہوئی تھی اور جہازکو نکالنے کیلئے آنیوالی پھنسی ہوئی کرین بارچ کونکال لیا گیا تھا ، سمندر میں ہائی ٹائیڈکے دوران کرین بارچ کو نکالاجاسکا۔

خیال رہے ہینگ ٹینگ 77کو ساحل پر پھنسے ایک ماہ تین دن کا وقت گزرگیاہے ، پھنسےہوئےبحری جہاز نکالنے کی متعدد کوششیں ناکام ہوچکی ہیں ، جہاز نکالنے کے لئےمقامی ٹگ اور کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں