بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

انتظامیہ کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے میں کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انتظامیہ کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے میں کامیاب ہوگئی، جہاز کوساحل سے 5میل سے زائد سمندرمیں گھسیٹ لیاگیا ، اب جہاز کو کل چینل تک منتقل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سی ویو کلفٹن پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکا ل لیاگیا، انتظامیہ نے بتایا کہ جہاز کے ری فلوٹنگ آپریشن میں سالویج ماسٹر، 2کرین بارج ،دو ٹگس نے حصہ لیا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جہاز کوساحل سے 5میل سے زائدسمندرمیں گھسیٹ لیاگیا ہے ، اب جہاز گہرے سمندرمیں موجود ہے ،کل چینل تک منتقل کیا جائے گا ، جہاز نے کرین شپ کو کراس کرلیا جو800میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

انتظامیہ کے مطابق جہاز کا انجن اسٹارٹ اور مکمل ورکنگ میں ہے ، جہاز مزید آگے لے جانے کیلئےدونوں ٹگس جہاز کیساتھ موجود ہیں، جہاز گہرے سمندر ،برتھ ہونے کے بعد بھی کے پی ٹی تحویل میں رہے گا۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ جہاز سے نکالا گیا تیل واپس جہاز میں منتقل کیا جائے گا اور جہاز کی وجہ سےپہنچنے والانقصان جہازمالک سےوصول کیا جائے گا، میرین مرکنٹائل ڈیپارٹمنٹ جہاز کے برتھ ہونے کے بعد مکمل معائنہ کرے گا۔

معاون خصوصی محمود مولوی نے کہا کہ آج اللہ کےفضل سےجہازگہرےسمندرمیں آچکاہے، اب جہازتحویل میں لیکرکارروائی شروع کریں گے، جہازاس وقت سیف واٹرمیں ہے ، جہاز کا پہلے مکمل چیک اپ ہوگا پھر جانےکی اجازت ہوگی۔

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ جہازکونکال لیاگیا ہے، بہت سےلوگ کہہ رہےتھےکہ نہیں نکلےگا، جہاز نکالنےمیں کافی خرچہ آیا ہے، پوراخرچہ مالک نے دیا ہے، حکومت کا جہاز نکالنے میں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔

یاد رہے کمپنی نے جہاز نکالنے کیلئےتجربہ کار سالویج ماسٹر کی خدمات لیں، کمپنی کا کہنا تھا کہ جہاز کو نکالنے کے لیے کرین بارج اور دو ٹگس کو جہاز سے مخصوص پر اینکر کر دیا گیا ہے اور جہاز کو کھنچنے کے لیے نئے اور مضبوط رسے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

خیال رہے گزشتہ ماہ ناقص پلاننگ ،پرانے رسوں اور ناتجربہ کار ٹیم کی وجہ سے جہاز کھنچنے کی متعدد کوشیشیں ناکام ہو چکی ہیں ، جس کے بعد وزارت بحری امور اور کراچی پورٹ ٹرسٹ جہاز کھینچنے میں ناکامی پر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں کے پی ٹی نے جہازمالک کو جہاز نکالنے کے مکمل پلان ،آلات،بارج ،ٹگس سمیت سالویج ماسٹر کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں