واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزازاحمدچوہدری نےکہاکہ آپریشن ضرب عضب کےکامیاب نتائج برآمد ہوئے جبکہ دہشت گردوں کی باقیات کے خاتمے کے لیے آپریشن ردالفساد شروع کیاگیاہے۔
تفصیلات کےمطابق امریکہ میں پاکستان کےسفیر اعزاز احمد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ضرب عضب پرتمام اسٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں لیاگیا۔
پاکستانی سفیر کا کہناتھاکہ حکومت،سیکیورٹی فورسز،عوام دہشت گردی کےخاتمے کےلیے متحدہیں، جبکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ سےشدت پسندی میں کمی آئی ہے۔
اعزاز احمد چوہدری کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کےخاتمےسےمعیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوئےاور پاکستان دنیامیں ابھرتی ہوئی حقیقت کی طرح سامنےآرہاہے۔
پاکستانی سفیر نےپاک امریکہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کےتعلقات انتہائی اہمیت کےحامل ہیں،اتارچڑھاؤکےباوجودمختلف شعبوں میں شراکت داری قائم ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے ‘ اعزازچوہدری
اعزاز احمد چوہدری کاکہنا تھاکہ سی پیک کےپاکستان سمیت خطے پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
افغانستان میں قیام امن سے متعلق بات کرتے ہوئےپاکستانی سفیرنےکہاکہ فوجی مہم جوئی سےامن قائم نہیں کیا جاسکتا۔امن کاواحد راستہ سیاسی استحکام اورمذاکرات ہیں۔
پاکستانی سفیراعزازاحمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کےساتھ اچھےتعلقات کاخواہاں ہے،ہربارمذاکرات کےتعطل کا انتہا پسند اوردہشت گردفائدہ اٹھاتےہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےامریکہ میں پاکستان کےسفیر اعزازاحمد چوہدری کا کہناتھاکہ افغانستان میں امن پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔