بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’آپریشن کا شوق ہے تو بھارت کے اندر کریں، افغانستان یا ایران کیخلاف کیوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ آپریشن کا شوق ہے تو بھارت کے اندر جا کر کریں افغانستان یا ایران کےخلاف آپریشن کیوں ہوگا؟

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ فارم 47 کے وزیر نے بیان دیا کہ پاکستان افغانستان میں کارروائی کرے گا، نیا محاذ افغانستان کے ساتھ کھولا گیا تو رہی سہی کسر بھی ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے جو عندیہ دیا ان کی اپنی پارٹی ممبران ساتھ نہیں کھڑے بلوچستان کے ممبران بھی عزم استحکام یا افغانستان سے متعلق پالیسی سےمتفق نہیں، آپریشن کا شوق ہے تو بھارت کے اندر جا کر کریں افغانستان یا ایران کےخلاف آپریشن کیوں ہوگا؟

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو بانی پی ٹی آئی نےجیل سے مبارکباد دی ہے چین نے بھی حکومت کو کہا آپ نے سنجیدگی نہ دکھائی تو سی پیک خطرےمیں پڑ جائے گا، جو آج قرارداد پیش کی گئی یہ اپوزیشن کو نہیں دکھائی گئی حکومت کی جانب سے اچانک سے قرارداد پیش کردی گئی۔

عمرایوب نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر کے رویےکی مذمت کرتے ہیں اپوزیشن کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، ڈر کے مارے اپوزیشن سے بات نہیں کی جاتی ہمارے قائدین، کارکنان کو جیلوں میں رکھا گیا ہے عالیہ حمزہ کی 17 سالہ بیٹی کا موبائل فون چھینا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں