یوں تو انٹرنیٹ پر آپ روزانہ ہی مشکل پہیلیاں حل کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کیلیے ایک ایسی پہیلی لائے ہیں جسے حل کرنے میں آپ یقیناً سوچ میں پڑجائیں گے۔
ایسی پہیلیاں ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔
آج ہم آپ کے لیے ایک انتہائی دلچسپ اور دماغ کو چکرا دینے والا سوال لائے ہیں، جس میں آپ کو چیزوں کے نام سے سبزیوں کے ناموں کی شناخت کرنی ہے۔ اور وہ بھی صرف 20 منٹ میں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ اسے پہچان بھی سکتے ہیں یا نہیں۔
یہ سبزیاں ہمارے کھانے کی پلیٹ میں روز ہی نظر آتی ہیں، ذرا ان کی شناخت کرکے ان کا نام بتائیں، یہ ذہین لوگوں کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔
جی ہاں! یوٹیوب پر حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں آپ سبزیوں کے نام ایموٹیکنز کے ساتھ پر کھنے کرنے ہوں گے، تو اپنا دماغ لگائیں اور ایموجیز دیکھ کر بتائیں کہ ان میں کون سی سبزیاں چھپی ہوئی ہیں۔
10منٹ کی اس ویڈیو کو ایک یوٹیوب چینل پر شیئر کیا گیا ہے، اس ویڈیو میں مختلف ایموجیز کو ایک ساتھ جڑا ہوا دکھایا گیا ہے اور اسی میں ایک سبزی کا نام چھپا ہوا ہے۔ اسے حل کرنے کے لیے آپ کو صرف 20 سیکنڈ ملیں گے۔ اسکرین پر جواب ظاہر ہونے سے پہلے آپ کو جواب دینا ہوگا۔
تو آپ کا وقت شروع ہوتا ہے اب
اس ویڈیو میں آپ کی روزمرہ کی سبزی آلو، چقندر، بھنڈی جیسی بہت سی سبزیوں کی پہیلیاں پوشیدہ ہیں۔
اس ویڈیو کو 57 ہزار سے زائد افراد پسند کرچکے ہیں۔ کچھ لوگوں کو یہ پہیلی بہت مضحکہ خیز لگی، کچھ نے کہا کہ آپ نے واقعی ہمیں کنفیوز کردیا ہے۔ ایک خاتون نے لکھا کہ ‘میرے شوہر کو 12 جواب ملے اور مجھے 10 بہت اچھی ویڈیوز ملی۔