پاکستانی اوپنر شان مسعود کا ڈربی شائر کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے یکم جولائی کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔
32 سالہ شان مسعود اس وقت کلب سے منسلک ہیں جس کی سربراہی مکی آرتھر اس سال کے کاؤنٹی سیزن میں تمام فارمیٹس کے لیے کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس ہفتے لارڈز میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنا ڈیبیو کیا جہاں وہ 9 رنز سے سنچری بنانے میں ناکام رہے۔
بھارتی ٹیم جولائی میں ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گا۔ بھارتی ٹیم کے 1 اور 3 جولائی کو ڈربی شائر اور نارتھمپٹن شائر کے خلاف دو وارم اپ میچز ہیں۔
𝕀𝕟𝕕𝕚𝕒 𝕒𝕣𝕖 𝕔𝕠𝕞𝕚𝕟𝕘 𝕥𝕠 𝔻𝕖𝕣𝕓𝕪 💙💛🤎 🇮🇳#DCCC will face @BCCI in a T20 Tour Fixture on Friday 1 July.
Tickets and Blast Passes ⤵️
— Derbyshire CCC (@DerbyshireCCC) April 8, 2022
ڈربی شائر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم 1 جولائی کو ٹوئنٹی 20 ٹور فکسچر میں ڈربی شائر کا مقابلہ کرنے کے لیے انکورا کاؤنٹی گراؤنڈ کا سفر کرے گی ۔
بھارتی ٹیم ڈربی شائر کے خلاف اپنی آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کو جاری رکھے گی جس میں پاکستانی بین الاقوامی کھلاڑی شان مسعود، اور سری لنکا کے سابق فاسٹ باؤلر سورنگا لکمل شامل ہیں۔