پیر, جون 17, 2024
اشتہار

فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کرسٹوفر نولان کی بائیوگرافکل فلم نے آئی بی ڈی ایم کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

دی ڈائریکٹ کی رپورٹ کے مطابق اوپن ہائیمر نے آئی ایم ڈی بی پر 9.2 کا غیرمعمولی اسکور حاصل کیا ہے، جو اب تک ہالی ووڈ میں بنی کسی بھی اسٹوڈیو فلم کے لیے سب سے زیادہ درجہ بندی ہے۔

فلم نے دی شاشنک ریڈیمپشن، دی گاڈ فادر، دی ڈارک نائٹ، اسپائیڈر مین: ایکروس دی اسپائیڈر-ورس، شنڈلرز لسٹ، 12 اینگری مین اور بہت سی مشہور فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

- Advertisement -

تاہم، فلم نے ریکارڈ صرف ایک دن کے لیے ہی بنایا کیونکہ آئی ایم بی ڈی پر اس کی درجہ بندی گھٹ کر 8.8 ہوگئی ہے جب کہ شاشانک ریڈیمپشن 9.3 کی درجہ بندی پر موجود ہے۔

معروف فلمساز کرسٹوفر نولان کی اوپن ہائیمر سال کی ان فلموں میں سے تھی جس کا شائقین کو سب سے زیادہ انتظار تھا۔ ناقدین کی طرف سے فلم کو غیر معمولی پذیرائی مل رہی ہے جبکہ فلم کا پلاٹ بھی ناظرین کو حیران کردینے کے لیے کافی ہیں۔

سینما گھروں میں ریلیز کے بعد سے فلم کی کمائی زوروں پر ہے، باکس آفس پر تباہی مچانے کے علاوہ فلم آئی ایم ڈی بی کے بھی تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

اس وقت اوپن ہائیمر اور فلم باربی اس وقت باکس آفس پر آمنے سامنے ہیں اور ان میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لیے مقابلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں