تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

این اے 122: تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن مقررہ حد سے زیادہ خرچہ کررہے ہیں، بلاول

لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں نوازلیگ اور تحریک انصاف کے امیدوار انتخابی مہم پر مقررہ حد سے زیادہ دولت لٹارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کے رولز کے تحت کارروائی کرکے تمام امیدواروں کو مقررحد تک خرچہ کرنے کا پابند بنائے۔

بلاول ہاوٗس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ اگرالیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 122 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پراقدامات نہ کئے تو یہ ضمنی الیکشن محض مذاق بن جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ حلقہ کے ووٹرزکو خاموش تماشائی بنایا گیا ہے جبکہ ارب پتی سیاستدان اپنی دولت لٹا کراس ضمنی الیکشن کو چرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

الیکشن کمیشن صاف اورشفاف انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری پوری کرے گا تو پیپلزپارٹی کے امیدوارعامر حسن ہی کامیاب ہونگے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے ملک میں فی فرد ووٹ کی پالیسی متعارف کرائی تھی۔

Comments

- Advertisement -