تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’ملک، شان اور شرجیل کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے‘

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں مختلف کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

لیجنڈری بلے باز انضمام الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستانی اوپنرز کی مایوس کن کارکردگی دکھائی اب ٹیم میں شعیب ملک، شان مسعود اور شرجیل خان کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں مڈل آرڈر نے بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں تھی لیکن اس سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ مڈل آرڈر نے بھی کارکردگی نہیں دکھائی جب ٹیم کو اس کی ضرورت تھی۔

سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ میرے خیال میں شعیب ملک، شرجیل خان اور شان مسعود موجودہ حالات میں ٹیم کے لیے اچھا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ سے ٹی 20 سیریز ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی کارکردگی کے لیے اچھی ثابت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -