اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘اپوزیشن نےقومی مسائل پرہمیشہ حکومت وقت کاساتھ دیا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نےقومی مسائل پرہمیشہ حکومت وقت کاساتھ دیا ہے آج بھی اپوزیشن سےتوقع ہےقومی مسائل پرحکومت کاساتھ دےگی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ ہواختلافات کےباوجوداسمبلی میں متحدہوتےہیں، اپوزیشن نےقومی مسائل پرہمیشہ حکومت وقت کاساتھ دیا اور آج بھی اپوزیشن سےقومی مسائل پر حکومت کا ساتھ دینے کی توقع رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا کہ ہمیں کوئی ایوان میں لایاکروڑوں لوگوں کی دل آزاری ہے اپوزیشن ان لوگوں کی دل آزاری کررہی ہےجنہوں نےہمیں ووٹ دیئے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان بننےکےبعدانصاف کےنفاذکیلئےپی ٹی آئی بڑی تحریک ہے، اپوزیشن سمجھتی ہے ہماری حکومت اصلی نہیں توعدالت جائیں اس ایوان سےہم نےخاتم النبینﷺکی قراردادمنظورکی جب کہ ایوان سےیونیورسٹیوں میں قران کی لازمی تعلیم کی قراردادمنظورکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں