تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ رات 8 بجے ہوگی ، اپوزیشن اور حکومت میں اتفاق

اسلام آباد :اپوزیشن اور حکومت نے تحریک عدم اعتماد پر رات 8 بجے ووٹنگ کرانے پر اتفاق کرلیا تاہم اپوزیشن ہرحکومتی رکن کی تقریر پر اعتراض اٹھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اور حکومت کے مابین قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ،اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن انتظار کرے گی اور کسی غلط اقدام کا بہانہ فراہم نہیں کرے گی۔

ذرائع نے بتایا اپوزیشن نے کہا ہے کہ اسپیکر کو واضح پیغام دیا جائے کہ آج رات 8 بجے تک ووٹنگ کومکمل بنائے جبکہ اپوزیشن نے رات 12بجے تک انتظار کرو کی پالیسی پر چلنے پر اتفاق کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوا ہے کہ رات 8 بجے عدم اعتماد پرووٹنگ ہوگی ، شاہ محمود قریشی اپنی تقریر مکمل کریں گے تاہم اپوزیشن ہرحکومتی رکن کی تقریر پر اعتراض اٹھائے گی۔

خیال رہے قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہوسکی ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی عالمی سازش سے متعلق تقریر کے دوران اپوزیشن کے شور شرابے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کردیا تھا۔

ایوان میں اپوزیشن کے ایک سو پچھتر ارکان موجود ہیں جبکہ حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق کے سالک حسین چوہدری اور طارق بشیر چیمہ بھی اپوزیشن بینچز پر نظر آئے۔

Comments

- Advertisement -