تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

‘اپوزیشن عدم اعتماد لے آئے’ وزیراعلیٰ نے چیلنج دیدیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد لےآئے ان کو دن میں تارے دکھا دوں گا۔

چکیسر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے کہا کہ اللہ کرے اپوزیشن صوبائی حکومت کیخلاف عدم اعتمادکی غلطی کرے اپوزیشن عدم اعتماد لےآئے ان کو دن میں تارےدکھا دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کاایک دوسرےپراعتمادنہیں وہ عدم اعتمادکی باتیں کررہےہیں خیبر پختونخوا کے ممبران عمران خان کےسپاہی ہیں عوام ڈٹ کرعمران خان کےساتھ کھڑی ہے صوبے کی عوام نے عمران خان کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا عمران خان اپنے اقتدار کا نہیں قوم کےمستقبل کاسوچ رہےہیں۔

کے پی اسمبلی میں عدم اعتماد لانے کی تیاری

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی نے کہا ہے کہ کےپی اسمبلی میں عدم اعتماد تحریک لانے کیلئے رابطے شروع ہو گئے ہیں عثمان بزدار کی طرح محمودخان سے بھی حکومتی اراکین نالاں ہیں۔

ایک بیان میں بلاول آفریدی نے کہا کہ حکومتی اراکین سے رابطوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے تمام اپوزیشن جماعتیں بھی عدم اعتماد کی تحریک پر رضامند ہو چکی ہیں۔

بلاول آفریدی نے کہا کہ وقت آنے پر متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے اپنے پتے شو کریں گے عثمان بزدار کی طرح محمودخان سےبھی حکومتی اراکین نالاں ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بی اے پی کے ارکان نے اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان شہباز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

Comments

- Advertisement -