بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شہبازشریف کی گرفتاری کا معاملہ اپوزیشن کا اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اپوزیشن نے شہبازشریف کی گرفتاری کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، اسمبلی اجلاس کے لیے ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس کے لیے ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے، ن لیگ کے4 رکنی وفد نے ریکوزیشن ڈی جی پارلیمانی افیئرز کو جمع کرائی۔

ن لیگی وفد میں سمیع اللہ خاں، خلیل طاہرسندھو، ملک وارث کلو اور ذیشان رفیق شامل تھے، ریکوزیشن میں شہبازشریف گرفتاری، امن وامان اور مہنگائی ایشوز کو بنیاد بنایا ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اسمبلی اجلاس میں حکومتی انتقامی کارروائیوں پر احتجاج کرے گی، ریکوزیشن پر اسپیکر پرویزالٰہی14 روز کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔

شہباز شریف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی عبوری ضمانت مسترد کردی تھی، جس کے بعد نیب حکام نے شہبازشریف کو گرفتار کیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس سرداراحمدنعیم کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کا کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں