اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نوازشریف نااہل ہوچکےہیں ایک یوسی کے چیئرمین بھی نہیں بن سکتے، ن لیگی رہنماکہتےہیں یہ کس طرح ملکی اداروں پرتنقیدکرتےہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کےاپنےہی کارکنان آج پریشان اورحیران ہیں، اپوزیشن رہنماکہتےہیں کیادوخاندانوں کیلئےہم جدوجہد کریں، ن لیگ کےاندرسےآج آوازیں آرہی ہیں ن لیگ کےلوگوں کےفون آئےکہ نوازشریف اداروں پرکیسےتنقیدکرسکتاہے۔
مراد سعید نے نوازشریف کو سیاست میں بہترین اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہاجا رہا ہے نوازشریف کی طبیعت بہت خراب ہےاورپھرسب نےدیکھا، آج یہ ملکی اداروں پرتنقیدکررہےہیں، اداروں میں اپنےدورمیں اپنےلوگ لگائےاورانہیں تباہ کیا، اپنےلوگوں کےذریعےکرپشن کی اورپکڑائی نہیں ہوئی انہوں نےاپناچیئرمین نیب لگایا،ایس ای سی پی میں ٹیمپرنگ کرائی۔
ان کا کہنا تھا کہ 10سال بعدچیزیں باہرآتی ہیں توکہتےہیں کس نےاین آر او لیا،2سال سےکہہ رہےتھےیہ این آراومانگ رہےہیں بےنقاب ہوگئے، اپوزیشن نےتحریری طورپراین آراومانگاکہ ہمارےکیسزمعاف کردیں۔