جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اپوزیشن والے نئے بیانیے کیساتھ بے وقوف بنانے آگئے ہیں، شبلی فراز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں نئے بیانیے کیساتھ بے وقوف بنانے آگئے ہیں لیکن ہمیں 5 سال کامینڈیٹ ملا ہے پورا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے وہ لوگ ہیں جو اپنے ماضی پر شرمندہ نہیں، اسی لیے پیپلز پارٹی ایک علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔

شلبی فراز نے کہا کہ ہمیں 5 سال کامینڈیٹ ملا ہے پورا کریں گے، خیبرپختونخوا میں بھی کہا جاتا تھا کہ اگلی حکومت نہیں ملے گی لیکن کے پی نے اپنی تاریخ بدلی ہے اور ہمیں اکثریت سے کامیاب کرایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کو واپس لارہے ہیں کسی معصوم کو نشانہ نہیں بنارہے اور نواز شریف کو لانے کےلیے قانونی راستہ اپنا رہے ہیں، عمران خان نوازشریف کی واپسی کیلئے ذاتی تعلق بھی استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کوبھی زیب نہیں دیتاکہ مجرموں کو سہولت دے، برطانیہ کو ایسے لوگوں سے ہمدردی نہیں ہونی چاہیے جو مجرم ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں، ماضی پر شرمندہ نہیں، بلاول کہتے ہیں جنوری 2021، میں کہتا ہوں جنوری 2028 کی بات کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں