ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وزیرِاعظم اسمبلی کے کٹہرے میں،اپوزیشن کے 7 سوالات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں نے پانامہ لیکس سات سوالات پر مشتمل پرمتفہ سوال نامہ مرتب کرلیا ہے جسے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِاعظم کی متوقع شرکت کے موقع پرپیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم کی مسلسل غیر حاضری پر اپوزیشن کے شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے جواب میں وزیر اطلاعات پرویز رشید صاحب نے بتایا تھا کہ وزیرِ اعظم صاحب جمعہ کے روز اسمبلی میں آ کر پانامہ لیکس پر اپنا موقف پیش کریں گے۔

،سوالنامے میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں کی جائیداد کی تفصیلات،مے فئیر اپرٹمنٹس کی خریداری اور آف شور کمپنی بنانے کے لیے کیسے منتقل ہوئی،نیز وزیرِ اعظم کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں کے حوالے سے بھی سوالات اُٹھائے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم پانامہ لیکس سے متعلق اُٹھائے گئے تمام سولاوں کے جوابات اسی روز ایوان میں پیش کریں گے۔

یاد رہے پانامہ پیپرز میں وزیر اعظم کے بچوں کے نام آنے کے بعد سے وزیرِ اعظم نے دو بار قوم سے براہ راست ٹی وی خطاب کیا تھا تاہم وہ اسمبلی کے مشترجہ اجلاسوں میں شرکت نہیں کر رہے تھے جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیاتھا،جس کے بعد وزیرِ اعظم نے جمعہ کے روز اسمبلی اجلاس میں شرکت کا عندیہ دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں