جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

حکومت چار ماہ کے مینڈیٹ سے آگے نہ بڑھے، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ چار ماہ کے مینڈیٹ سے آگے نہ بڑھے، حکومت صرف روزمرہ اخراجات کا بجٹ پیش کرے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے عوامی نمائندوں سے سیکورٹی واپس لینے کے معاملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، بے نظیر واقعہ بھی اسی وجہ سے ہوا تھا۔ کسی سیاست دان کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو الزام عدالت پر آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ میں ہر جگہ اور ہروقت ایک ہی بات کہتا ہوں کہ اداروں کا ٹکراؤ خطرناک ہے، حکومت اور عدلیہ خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

میں ایک سیاسی ورکر ہوں اس لیے اس صورت حال پر فکرمند ہوں، کہیں نظام ہی ریزہ ریزہ نہ ہوجائے۔ معافی چاہتا ہوں نواز شریف کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیئں لیکن عدالت کو بھی ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

 

حکومت اور عدلیہ کا ٹکراؤ خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے: خورشید شاہ

سیکوٹی ہٹانے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اسفند یار ولی اور فضل الرحمان پر بھی حملے ہوئے، پرویز مشرف نے بے نظیر کی سیکورٹی ہٹادی تھی۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سیاست نہیں کرتی، دعا ہے اللہ میری بہن کلثوم نوازکو صحت دے، وہ جمہوریت کے لیے لڑیں۔

نگراں وزیراعظم کیلئے غیرجانبدار شخص کا انتخاب کیا جائے گا، خورشید شاہ


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں