پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کے نگران سیٹ اپ ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خور شید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نگران سیٹ اپ ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اخلاقی طور پر شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود سے بات کی، کوشش ہوگی ایسا نام آئے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کو پیش کش کی تھی کہ پارلیمنٹ میں پاناما بل پاس کر لیتے ہیں، انہیں سمجھایا بھی تھا کہ اپنی داڑھی کسی کے ہاتھ میں نہ دیں۔

میں کہتا تھا میاں صاحب سنبھل جاؤ آپ کی آستین میں سانپ بیٹھا ہے، خورشید شاہ

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے شیخ رشید سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ جوڈیشل مارشل لا والی بات میں کوئی صداقت ہے، شیخ رشید نے ایسی بات کر کے اوور اسمارٹ بننے کی کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کو شاید نگراں سیٹ اپ کا طریقہ نہیں پتا، نگراں سیٹ اپ لانا قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کا کام ہوتا ہے، مجھے لگتا ہے نواز شریف اور شہباز شریف اب ایک پیج پر آگئے ہیں، شروع سے کہتا آیا ہوں کہ اداروں کو اپنا اپنا کام کرنا چاہیے۔

عمران خان کو سندھ کے عوام ووٹ نہیں دینگے، خورشید شاہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) میں مقابلہ سخت ہے، چوہدری نثار کی کوشش ہے کہ انہیں پارٹی سے نکالا جائے لیکن (ن) لیگ چاہتی ہے کہ وہ خود چھوڑ کر جائیں، اگر چوہدری نثار پارٹی میں رہے بھی تو برائے نام ہوں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں