تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

"پرچی چیئرمین سی وی لیکر امریکا جارہے ہیں”

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے دورہ امریکا سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعظم نے امریکا کوہوائی اڈے نہ د ینے کا بیان دے کر قوم کے جذبات کی عکاسی کی ہے لیکن پی پی قیادت امریکا کو اپنی خدمات دینے کے لئے راضی کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ اور پرچی چیئرمین امریکاجارہے ہیں،بلاول کی سی وی تیارہورہی ہے جو امریکا میں دی جائے گی،جہاں بلاول بتائیں گے کہ ابا نے تو کچھ نہیں کیا جو میں کرسکتا ہوں،بلاول بھٹو میں ہوں نہ کی فلم ریکارڈنگ کیلئے جائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سندھ پر الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ میمن صاحب سےسیٹلمنٹ کیلئےامریکا گئےہیں، میں نے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف پٹیشن دائرکردی ہے، صوبے میں کرپشن کرنے پر میں ان کوبےنقاب کرتارہوں گا۔

حلیم عادل شیخ نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سعید غنی یہ فرحان شرلہ کون ہے؟جو آپ کےبھائی کیساتھ ہوتا ہے، فرحان شرلہ جسےدو بار اے این ایف نےپکڑا ہے، آپ نیک پروین ہیں توفرحان شرلہ کیساتھ کیاکررہےتھے؟

اپوزیشن لیڈر نے مزید انکشاف کیا کہ حسن لاتھا ڈکیت ہےاس کی شرٹ پر بلاول کی تصویرنظر آرہی ہے، اس وقت یہ ڈکیٹ سینٹرل جیل میں موجودہے، حسن لاتھا ایک عرصےتک یہاں منشیات فروشی کرتارہا، پی پی والوں نے حسن لاتھاکوبھی جیل بھجوادیاتاکہ ایجنسی نہ پکڑلے۔

حلیم عادل کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے5ہزار ارب دینے ہیں، پی پی والے کہتےہیں بیمارہیں انہیں چھوڑدو، فیاض ضمیر عباسی ایک شخص جو انکا نیب میں فرنٹ مین ہے،فیاض ضمیرعباسی نےشرجیل میمن کوسہولیات دیں، یہی نہیں مرتضیٰ وہاب ،ڈاکٹرعاصم کو کلیئر کرانےوالاضمیرعباسی تھا، یہ نیب میں ان کاٹھیکیداربناہواہے۔

Comments

- Advertisement -