27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ٹی اورآرکمیٹی: متحدہ اپوزیشن کا اجلاس شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں متحدہ اپوزیشن اور اپوزیشن کے اراکینِ ٹی اوآر کمیٹی کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا ہے، اجلاس میں احتساب سے متعلق نئے قانون اور حکومتی اراکین کے ساتھ دوبارہ بیٹھک پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے دیگر اراکین بھی خصوصی طور پر شریک ہیں جو کہ ٹی اورآر کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں ۔

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، اعتزاز احسن ، شیخ رشید، آفتاب شیرپاؤ، الیاس بلور، اسرار اللہ زہری، بیرسٹرسیف اورشاہ محمود قریشی سمیت دیگر شامل ہیں۔

- Advertisement -

پانامہ پیپرز: ٹی او آرز کمیٹی کی مدت آج ختم، ڈیڈ لاک برقرار*

اجلاس میں ٹی او آرز پر نئے قانون کی تشکیل اور حکومتی ارکان کے ساتھ دوبارہ بیٹھنے پر تبادلہ ٔخیال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت اوراپوزیشن کی کمیٹیاں اپنے مشترکہ اجلاسوں میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے ،حکومت اوراپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

ٹی اور آر کمیٹی پانامہ لیکس میں ملک کی دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ وزیراعظم او را ن کے اہل خانہ کا نام آنے پر اپوزیشن کے شدید احتجاج کے بعد تشکیل دی گئی تھی اوراس کے قیام کا مقصد وزیراعظم سمیت پانامہ پیپرز میں آنے والے تمام افراد کے خلاف تفتیش کے ٹرم آف ریفرنسز تیار کرنا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں