پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

‘اپوزیشن کے جلسہ کا خیر مقدم، کنیٹنر کی پیشکش’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن کے جلسہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کنیٹنر کی پیشکش کر دی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسہ کرنےکے اعلان کا خیرمقدم کرتےہیں، کنٹینر کی ضرورت ہوتووہ بھی حاضر ہےمگر این آر او نہیں ملے گا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلےبھی جلسےکیے اور پورا زور لگایا، عوام اپوزیشن کیساتھ نہیں نکلی کیونکہ عوام ان سے دور نکل گئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کہ یہ وہی چہرے ہیں جو باری باری اقتدار میں آتے رہے مگر لوگوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا، صرف اپنی جیبیں بھریں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان انہیں کو شکست دینے کرپشن کو شکست دینے ، چوری کو شکست دینے کے لیے سیاست میں آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں