بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اپوزیشن کی حکومتی ارکان اسمبلی کو پیسوں اور عہدوں کی پیشکش شروع

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے اپوزیشن نے حکومتی ارکان اسمبلی کو پیسوں اور عہدوں کی پیشکش شروع کردی۔

صوبائی وزیر پنجاب یاور عباس بخاری نے  اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن پر ممبران کو خریدنے کی کوشش کرنے کا الزام لگا دیا۔ یاور عباس بخاری نے کہا کہ انہیں اپوزیشن نے خریدنے کی کوشش کی، پُرکشش عہدے کا لالچ دیا گیا، اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کی طرف سے پیشکش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی ایز کو دس، بیس کروڑ اور ایم این ایز کو اس سے زیادہ پیسہ آفر کیا جا رہا ہے، صاف کہا بے شک آخری شخص ہوں لیکن کپتان کے ساتھ ہوں، اپوزیشن نے ہمارے بہت سارے ممبران کو پیشکش کی ہے۔

یاور عباس نے کہا کہ تمام ممبران نے عمران خان کے خلاف جانے سے انکار کیا، اپوزیشن ممبران کو پیسوں اور عہدوں کی آفر کر رہی ہے۔

وزیر اعظم کے معروف خصوصی شہباز گل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی کتنے کتنے پیسے لگے ویڈیوز آچکی ہیں، یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں کو ویڈیوز کو سب نے دیکھا، پیسہ بھی یہ اپنا نہیں عوام کا لگاتے ہیں اور بولیاں لگاتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اور ان کے بیرونی آقاؤں کا مفاد ایک ہوگیا ہے، پاکستان اس وقت خودداری کیساتھ سب کیساتھ دوستی چاہتاہے، پاکستان نے کہا کہ کسی پرائی جنگ میں شریک نہیں ہونگے، جس دن عمران خان نے کہا ہرگز نہیں اس دن سے جنگ شروع ہوئی۔

شہباز گل نے کہا کہ علی بابااورچالیس چورمل کرعمران خان کوگرانےکی کوشش کررہےہیں، زرداری خاندان نےسندھ اورشریف خاندان نےپنجاب کوجکڑےرکھا، فضل الرحمان رینٹ اےکارہیں ہرکوئی استعمال کرتاہے، انہوں نےملک کوکیسےلوٹااس کی دنیامیں مثال نہیں ملتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں