لودھراں : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کے مشترکہ فیصلے کے بعد پی ڈی ایم کا وجود میں آئیں اور ہم نے آئین اور قانون کی بالادستی کرنی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے لودھراں میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ عوام مہنگائی سےپریشان ہیں اسی لیے بڑی اپوزیشن جماعتیں عوامی حقوق کی پاسداری کےلیے اکٹھی ہوئی ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام جماعتوں کے مشترکہ فیصلے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا وجود بنا کیونکہ جنوبی بنجاب کو صوبہ بنانے والے وعدے سے منحرف ہوگئے، پہلے صوبہ بنانے کا اعلان کریں دارالخلافہ بعد میں بن جائے گا۔
سابق وزیراعطم کا کہنا تھا کہ ملتان کا جلسہ تاریخی ہوگا کیونکہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور عوام ہی رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نےآئین اورقانون کی بالادستی کرنی ہے لیکن جب تک اختیارات نہ ہوں اس اقتدار کا کوئی فائدہ نہیں۔