اسلام آباد : بالاخر تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئیں، میٹنگ میں حکومت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر مشترکہ تحریک چلانے پر اتفاق کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گرینڈ اپوزیشن الائنس کی راہ ہموار ہوگئی اور بالاخر تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ اسلام اباد کے ایک کلب میں رات گئے تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی اہم بیٹھک ہوئی ہے۔
جس میں تحریک انصاف وفد کی قیادت پارٹی چیرمین بیرسٹرگوہر نے کی جبکہ جمعیت علماٗ اسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمان ، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کےسربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساجد ترین اور جی ڈی اے کے صفدرعباسی نے شرکت کی۔
ان کے علاوہ اسد عمر، عمر ایوب، شبلی فراز، مولانا عبدالغفورحیدری، بیرسٹرسیف اور میرالعظیم شامل تھے۔
اپوزیشن جماعتوں کی اہم ملاقات کو خفیہ رکھا گیا جسکی میزبانی سابق وفاقی وزیراطلاعات محمد علی درانی نے کی ہے۔۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں حکومت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر مشترکہ تحریک چلانے پر اتفاق کیاگیاہے
اس بات پر سب نے اتفاق کیا ہے کہ ایک مشترکہ اپوزیشن الحاق بنایاجائےگا اور حکومت کےخلاف تحریک چلائی جائےگی۔
تمام رہنماوں کا کہنا تھا کہ وہ جمہوریت ۔۔ائین اور عوام کےساتھ حکومت کو مزید کلہواڑ نہیں کرنے دیں گے جبکہ بانی پی ٹی ائی سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کےلیےجدوجہد کی جائےگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آنیوالےدنوں میں ان جماعتوں کی مزید ملاقاتوں میں الائنس کا نام اور دیگر معاملات فائنل کیےجانے کا امکان ہے۔