اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اپوزیشن جماعتوں کو فضل الرحمٰن اور اعتزاز احسن میں‌ موازنہ کرنا چاہیے، نیئر بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینیٹر نیئر بخاری نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن بسب سے زیادہ معتبر شخصیت ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے معاملے کو سینیٹر پرویز رشید نے خراب کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے چاہیے کہ جمعیت علماء اسلام کے صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمٰن اور پی پی پی کے امیدوار اعتزاز احسن میں موازنہ کریں۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیک ہولڈر مسلم لیگ نواز ہے اور اپوزیشن جماعتوں میں مسلم نواز کے بعد پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے۔

رہنما پی پی پی نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو حالات اور صورتحال سمجھنا چاہیئے، اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سینیٹر پرویز رشید نے معاملے کو خراب کیا ہے۔

سینیٹر نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن سب سے زیادہ معتبر ہیں۔

خیال رہے کہ کل پاکستان میں کل صدارتی انتخابات کا انعقاد ہوگا جس کے لیے قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں رائے شماری ہوگی، صدر کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن، تحریک انصاف کے عارف علوی اور متحدہ اپوزیشن کے امید وارمولانا فض الرحمان میدان میں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں