جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اب پیچھے ہٹنا حرام ہے، مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اب پیچھے ہٹنا حرام ہے۔

پشاور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی احتساب سے بھاگ رہی ہے جب کہ پشاورکھنڈر میں تبدیل ہوچکا ہے عوام کاپیسہ ضائع کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے پورے پاکستان کو بی آر ٹی بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ارب درخت کہاں لگائےگئے قوم حساب مانگے گی، ایک کروڑنوکریوں کے بجائے بیروزگاری آسمان کوچھوگئی، لوگ خودکشیاں کررہے ہیں اور نوجوان مستقبل کےلئے فکر مند ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اب پیچھے ہٹنا حرام ہے ہم ملک میں آئین کی سربلندی کو یقینی بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن بنایاگیاتھا اور جب آپ کی حکومت احتساب کی زدمیں آئی توآئین میں ترمیم کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں